ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر: بلڈھانہ میں دردناک سڑک حادثہ، ٹرک پلٹنے سے 13 مزدوروں کی موت

مہاراشٹر: بلڈھانہ میں دردناک سڑک حادثہ، ٹرک پلٹنے سے 13 مزدوروں کی موت

Fri, 20 Aug 2021 23:17:20    S.O. News Service

ممبئی،20؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر سے ایک دردناک حادثہ کی خبریں موصول ہو رہی ہیں جس میں درجن بھر سے زائد افراد کی ہلاکت کی بات کہی جا رہی ہے۔ یہ دردناک حادثہ مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانہ میں پیش آیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ’سمردھ راج مارگ‘ منصوبہ کے لیے مزدوروں کو لے جا رہی گاڑی کے پلٹ جانے سے کم از کم 13 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ایک نیوز پورٹل نے بھی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس حادثہ میں 13 مزدوروں کی موت ہو گئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ زبردست بارش کی وجہ سے ڈمپر سڑک پر پھسل کر پلٹ گیا۔ اس وجہ سے گاڑی میں سوار 16 مزدور دب گئے۔ حادثے میں 8 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جب کہ باقی کے 5 نے اسپتال لے جاتے وقت دم توڑ دیا۔


Share: